اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دھشتگرد ٹولے داعش کے زیر قبضہ شہر موصل کی آزادی پر عالم تشیع کے مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کو مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے: یہ کامیابی عراق کے عوام اور ایک بار پھر مرجعیت کے فتویٰ کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین سال قبل جب دھشتگرد ٹولے داعش نے عراق کے کئی شہروں پر قبضہ کر کے ملک میں بدامنی ایجاد کرنے کی کوشش کی تو حوزہ علمیہ اور مرجعیت نے عراقی عوام کو زندگی کی امید دلائی اور تجاوز کرنے والوں کے مقابلے میں عوام اور فوج کے اندر حرکت وجود میں لائی۔
انہوں نے اس پرمسرت موقع پر آیت اللہ العمظیٰ سیستانی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے موصوف کے لیے سلامتی اور ان کی توفیقات میں اضافہ کے لیے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲